اے اہلِ پاکستان!
کشمیر صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، یہ ہمارے ایمان، ہماری غیرت، ہماری تاریخ اور ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں کا نام ہے۔
آج اس پار پاکستان کے زیرِ انتظام اور اُس پار بھارت کے زیرِ انتظام پورے کشمیر میں 80 سال سے ایک قوم اپنے بنیادی انسانی حق — حقِ خود ارادیت — آ ذادی اور خود مختاری کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں آج بھی موجود ہیں جن میں کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا گیا تھا۔ وہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔سوال یہ پیدا ہواتا ہے کہ عالمی ضمیر کہاں سو رہا ہے ؟ 10 دسمبر کو حقِ خود اردیت کا دن کس منہ سے مناؤ گے۔بس کرو- جاگوں - اپنے وعدے پورے کرو ورنہ اپنے اپنے خداؤں کو کیا منہ دیکھاو گے-
Wake up Wake up UN Wake up!
Wake up Wake Up USA Wake up!
Wake up Wake up EU Wake up!
Wake up wake up OIC Wake up!
جاگو جاگو پاکستان جاگو -آذاد کشمیر میں قتلِ عام بند کرواؤ ورنہ خانہ قعبہ میں جاکر اپنے رب کو کیا منہ دیکھاؤں گے-
آج اگر آپ کشمیریوں کے لیے نہ بولے، تو کل تاریخ آپ سے پوچھے گی - آپ کہاں تھے جب کشمیر جل رہا تھا؟
وہاں مائیں اپنے بیٹوں کے جنازے اٹھا رہی ہیں، بہنیں اپنے بھائیوں کی راہ تک رہی ہیں، بچے یتیم ہو رہے ہیں، نوجوان جیلوں میں ہیں، اور پوری وادی ایک کھلی جیل بنی ہوئی ہے۔
اور آپ ؟
آپ سیاستدان، آپ جرنیل، آپ جج، آپ علماء، آپ صحافی، آپ تاجر، آپ استاد، آپ طالب علم — سب خاموش ہیں! کیوں سوال تو بنتا ہے۔
کیا آپ کی خاموشی اس لیے ہے کہ کشمیر کا مسئلہ آپ کی ذاتی مفاد سے ٹکرا گیا ہے؟ کیا آپ کی غیرت صرف سوشل میڈیا کی پوسٹ تک رہ گئی ہے؟ کیا آپ نے کشمیریوں کے خون کو اپنی سیاسی مصلحتوں کے نیچے دبا دیا ہے؟
یاد رکھو! تاریخ خاموش قوموں کو معاف نہیں کرتی۔ آج اگر آپ کشمیریوں کے لیے نہ بولے، تو کل تاریخ آپ سے پوچھے گی — آپ کہاں تھے جب کشمیر جل رہا تھا؟
ہم تشدد کے خلاف ہیں۔ ہم نفرت کے خلاف ہیں۔ ہم صرف پرامن جدوجہد، پرامن سفارت کاری، اور پرامن آواز کے قائل ہیں۔
لیکن پرامن آواز کا مطلب خاموشی نہیں ہے۔ پرامن آواز کا مطلب ہے دنیا کے ہر فورم پر، ہر پارلیمنٹ میں، ہر عدالت میں، ہر میڈیا پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑنا۔
اٹھو! اپنے ضمیر کو جگاؤ! کشمیری تمہیں پکار رہے ہیں۔
خاموشی بھی ایک جرم ہے — جب مظلوم پکار رہا ہو!

تبصرے (0)