مواد پر جائیں

آزاد کشمیر

راولاکوٹ دوراہے پر

دسمبر سے پہلے بحران سے نکلنے کا راستہ

خلاصہ
Summary in English

Tensions in Rawalakot have reached a boiling point ahead of a planned December 3 march. A proposed roadmap urges immediate dialogue to prevent another bloody clash. Can disaster be averted in time?

راولاکوٹ دوراہے پر

راولاکوٹ دوراہے پر: 3 دسمبر سے پہلے بحران سے نکلنے کا راستہ

تحریر: شمس رحمان | 24 نومبر 2026

راولاکوٹ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستانی حکام کے درمیان جاری محاذ آرائی ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ تین دسمبر کے اعلان کردہ مارچ سے پہلے ایک اور خونریز تصادم روکنے کے لیے فوری سیاسی اقدامات ناگزیر ہیں۔

اس بحران کا حل محض اس بحث میں نہیں کہ کون اصولی طور پر درست ہے اور کون غلط۔ نہ ریاستی طاقت کے بل پر مستقل امن قائم کیا جا سکتا ہے اور نہ جذباتی نعروں یا انقلابی اعلانات سے سیاسی حقیقتیں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

اصل سوال یہ ہے کہ موجودہ طاقت، سماجی حالات اور سیاسی امکانات کے اندر رہتے ہوئے اس خطرناک تعطل کو ایک منصفانہ اور قابلِ عمل تصفیے میں کیسے بدلا جائے؟

اس مقصد کے لیے ایک واضح لائحۂ عمل تجویز کیا گیا ہے:

  1. 24 تا 25 نومبر: پُرامن مظاہرین کے خلاف جبری کارروائیاں روکی جائیں، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فریقین عدم تشدد کا عہد کریں۔

  2. 26 نومبر: ایک آزاد اور بااختیار مصالحتی و نگرانی کمیٹی قائم کی جائے۔

  3. 27 تا 28 نومبر: گرفتاریوں، عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی، فورتھ شیڈول اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کا فوری جائزہ شروع ہو۔

  4. تین دسمبر کو اصل کامیابی کسی ایک فریق کی فتح نہیں، بلکہ مزید جنازے اٹھنے سے روکنا اور ایک منصفانہ، قابلِ عمل سیاسی حل کی بنیاد رکھنا ہوگی۔

    29 تا 30 نومبر: سابقہ معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لے کر باقی مطالبات کے لیے ذمہ دار ادارے اور واضح مدتیں مقرر کی جائیں۔

  5. یکم دسمبر: قابلِ عمل ضمانتوں کے ساتھ عبوری معاہدہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

  6. 2 دسمبر: ابتدائی اقدامات کی آزادانہ تصدیق کے بعد تین دسمبر کا مارچ معطل کرنے پر غور ہو۔

  7. 3 دسمبر: تصادم کے بجائے امن، انصاف اور اصلاحات کے قابلِ نگرانی عمل کا آغاز کیا جائے۔

اگلے 90 دن طے شدہ اصلاحات، ادارہ جاتی جواب دہی اور ہلاکتوں و زیادتیوں کی آزادانہ تحقیقات کے لیے مختص ہوں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی مختلف نظریاتی قوتوں کی شرکت کو اس کے متفقہ عوامی مطالبات سے الگ سمجھنا ضروری ہے۔ عسکریت پسندی کے الزامات کا فیصلہ آزادانہ تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ اجتماعی الزام تراشی سے۔

بیرونِ ملک کشمیریوں کے پُرامن سیاسی حقوق اور ان کے خاندانوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

ایسا تصفیہ ممکن ہے جس میں کسی فریق کو غیر مشروط شکست قبول نہ کرنا پڑے اور عوام کو تحفظ، انصاف اور اپنے مسائل کے حل کی قابلِ اعتماد ضمانت مل سکے۔

تین دسمبر کو اصل کامیابی کسی ایک فریق کی فتح نہیں، بلکہ مزید جنازے اٹھنے سے روکنا اور ایک منصفانہ، قابلِ عمل سیاسی حل کی  بنیاد رکھنا ہوگی۔

(تفصیلات الگ مضمون میں جو کچھ دیر بعد یہاں دستیاب ہو گا)

راولاکوٹ #آزادکشمیر #عوامی_حقوق #مذاکرات #امن #انصاف #عوامی_ایکشن_کمیٹی

تبصرے (0)

تبصرہ کریں