ہماری تحریک پرامن تھی، ہے، اور پرامن رہے گی
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JKJAAC) کی جدوجہد شروع سے ہی پرامن، عوامی اور آئینی حقوق کی جدوجہد ہے۔ روٹی، بجلی، تعلیم، صحت اور انصاف کا مطالبہ کرنے والی اس تحریک کا دہشت گردی سے کبھی کوئی تعلق نہیں تھا، نہ ہے، اور نہ رہے گا۔
اسی لیے جب الیاس کشمیری اور غازی شہزاد جیسے لوگوں کے نام لے کر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ گویا یہ JKJAAC کے لوگ ہیں، تو ہم اسے اپنی تحریک کو بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش سمجھتے ہیں۔ ہمارا ان لوگوں سے نہ کوئی تعلق تھا، نہ ہے، اور نہ رہے گا۔
جو لوگ اعلانیہ طور پر ہتھیار اٹھانے اور پاکستانی فورسز کے خلاف لڑنے کی بات کر رہے ہیں، وہ JKJAAC کی زبان نہیں بول رہے۔ JKJAAC کی زبان مذاکرات، پرامن احتجاج، اور عوامی دباؤ کی زبان ہے۔ ہم نے اپنی جانیں دی ہیں، دے رہے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو آئندہ بھی جانی قربانی دیں گے — لیکن اپنی تحریک کو دہشت گردی کے داغ سے ناپاک نہیں ہونے دیں گے۔
JKJAAC کی زبان مذاکرات، پرامن احتجاج، اور عوامی دباؤ کی زبان ہے۔
ہمیں افسوس ہے کہ جب JKJAAC کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش ناکام ہوئی، تو اب اس تحریک کو تشدد سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ وہی پرانا حربہ ہے: پہلے پرامن تحریک کو بدنام کرو، پھر اسے کچلنے کا جواز پیدا کرو۔
ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں: ہم ان مسلح بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا راستہ پرامن ہے، اور پرامن ہی رہے گا۔
JK- JAAC Proudly Stand with Justice , Freedom, Democracy,
Peace and Prosperity !

تبصرے (0)