جدوجہد سیاسی رہتی ہے یا عسکری؟ یہ فلسفہ ان دانشوروں کو مبارک ہو جو اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر ایسے نازک وقت میں لوگوں کو فلسفہ سمجھا رہے ہیں کہ جدوجہد کا ڈھانچہ کیا ہوتا ہے۔
ہماری تحریک شروع ہوئی تھی بنیادی عوامی حقوق سے، بجلی، آٹا، سستی تعلیم اور صحت سے۔ اور آج بھی ہماری قیادت، ہماری جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، بڑا واضح کہہ رہی ہے کہ یہ تحریک مطالبات تک ہی ہے۔ یہی ہمارا ڈھانچہ ہے، یہی ہمارا سانچہ ہے۔
اس نازک موقع پر موقع پرستی کرنا اور یہ بحث چھیڑنا کہ ’’الیکشن 2026 میں جانا چاہیے تھا یا نہیں‘‘، یہ دانشوری نہیں، یہ تحریک کی پیٹھ میں چھرا ہے۔

تبصرے (0)