مواد پر جائیں

آزاد کشمیر

صبح کی سوچ - آزاد کشمیر کا اصل سوال: خوف کی حکمرانی یا رضامندی کی سیاست؟

سرینڈر نہیں، مذاکرات؛ شکست نہیں، سیاسی بندوبست—آزاد کشمیر کے بحران سے نکلنے کا عملی راستہ۔

خلاصہ

آزاد کشمیر کے بحران کا حقیقی حل جبر کے بجائے سیاسی مذاکرات میں ہے۔ ریاست کو طاقت کے بجائے عوامی اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ جانیے اس تعطل سے نکلنے کی دانشمندانہ حکمت عملی۔

Summary in English

The real solution to the Azad Kashmir crisis lies in political dialogue rather than coercion. The state needs to restore public trust instead of relying on force. Discover a prudent strategy to overcome this deadlock.

صبح کی سوچ - آزاد کشمیر کا اصل سوال: خوف کی حکمرانی یا رضامندی کی سیاست؟
تصویر: مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر

انسانی حقوق کمشن پاکستان HRCP نے ایکشن کمیٹی کے حامیوں، مخالفین اور سیاسی حلقوں سے بات کرنے کے بعد لکھا تھا کہ اس بحران کا بنیادی حل coercive نہیں بلکہ political ہے۔

یعنی حل جبر نہیں، سیاست ہے۔

حل سرینڈر نہیں، مذاکرات ہیں۔

واپسی کا راستہ اب بھی موجود ہے

ریاست کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ اس سفر کو وہیں روک دے جہاں سیاست مکمل طور پر سکیورٹی آپریشن میں تبدیل ہونے لگتی ہے۔

اس کے لیے کسی کی شکست ضروری نہیں۔

پانچ جون سے پہلے کی سیاسی پوزیشن کی طرف واپسی، کالعدم قرار دینے اور اجتماعی نوعیت کے انسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ، گرفتار سیاسی کارکنوں کے معاملات میں due process، تمام ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات، طاقت کے غیر قانونی استعمال کے ذمہ داروں کا تعین اور ایکشن کمیٹی کے ساتھ دوبارہ غیر مشروط سیاسی رابطہ اس بحران سے نکلنے کا راستہ بن سکتا ہے۔

اس کے بعد اختلاف رہے گا۔

شدید اختلاف بھی رہے گا۔

لیکن اختلاف کو دہشت گردی قرار دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ریاستوں کی طاقت اس بات میں نہیں ہوتی کہ وہ کتنے لوگوں کو سرینڈر کرا سکتی ہیں۔

اصل طاقت اس بات میں ہوتی ہے کہ وہ کتنے ناراض شہریوں کو دوبارہ اپنے سیاسی نظام پر اعتماد کرنے کے قابل بنا سکتی ہیں۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو کس طرح حکمرانی دی جائے گی: خوف کے ذریعے یا رضامندی کے ذریعے؟

آزاد کشمیر میں آج اصل جنگ بھی یہی ہے۔

ریاست اپنی رٹ بچانا چاہتی ہے اور عوام اپنی عزت۔

دانشمندی یہ ہوگی کہ ایسا سیاسی بندوبست تلاش کیا جائے جس میں دونوں بچ سکیں۔

ورنہ ’’بھارتی ایجنٹ‘‘ سے شروع ہونے والا یہ سفر ’’دہشت گرد‘‘، ’’مطلوب‘‘ اور ’’سرینڈر‘‘ کے بعد بھی ختم نہیں ہوگا۔

کیونکہ آخر میں مسئلہ ایکشن کمیٹی نہیں ہے۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو کس طرح حکمرانی دی جائے گی: خوف کے ذریعے یا رضامندی کے ذریعے؟

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حقوق تحریک کو تنگ نظر قوم پرستی کی طرف دھکیلنا کوئی بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔۔۔۔ آپ بھی اس کھائی سے واپس آ جائیں ۔۔۔۔۔ تنگ نظر قوم پرستی دوسروں کو ہی نہیں خود کو بھی دھوکا دینے کی طرف لے جاتی ہے ۔۔۔۔ لیکن احکام کو یہ غلط فہمی نہیں پالنی چاہیے کہ قوم پرستوں اور ترقی پسندوں کو مٹا کر تحریک کو کچلا جا سکتا ہے ۔۔۔ کیوں کہ جبر کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا ہے ۔۔۔ میرے خیال میں مزید جبر پر امن واپسی اور قوم پرستی اور انقلاب کے کھوکھلے نعروں کو عوامی عدالت میں پیش ہونے سے روک کر امن کے سب راستے مسدود کر دے گا ۔۔۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں