مواد پر جائیں

کشمیری تارکینِ وطن · آزاد کشمیر

ریچڈل کونسل کے ڈپٹی لیڈر اور پہاڑی ادیب علی دالت لاہور ایئرپورٹ پر آف لوڈ، نام FIA کنٹرول لسٹ میں

Rochdale Council Deputy Leader Daalat Ali has been barred from flying to the UK from Lahore Airport. Authorities cited his placement on Pakistan’s FIA control list, sparking widespread community and political concern.

خلاصہ
Summary in English

Rochdale Council Deputy Leader Daalat Ali has been barred from flying to the UK from Lahore Airport. Authorities cited his placement on Pakistan’s FIA control list, sparking widespread community and political concern.

Ali Daalat
Ali Daalat تصویر: Ali Daalat

ریچڈل کونسل کے ڈپٹی لیڈر اور لیبر پارٹی کے منتخب کونسلر علی دالت کو گزشتہ شام لاہور ایئرپورٹ پر برطانیہ واپسی کی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ ان کا نام وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، اس لیے وہ سفر نہیں کر سکتے۔

علی دالت دو ہفتے قبل ریچڈل کونسل کے میئر کی قیادت میں جانے والے سرکاری وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد کے وقت بھی سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں کچھ دیر کے لیے روکے رکھا تھا۔

علی دالت کا آبائی تعلق راجدھانی، کوٹلی (آزاد کشمیر) سے ہے اور وہ دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ ریچڈل کونسل میں لیبر کے منتخب کونسلر اور ڈپٹی لیڈر ہیں، تاہم ان کی اصل پہچان سیاست سے زیادہ ادب ہے۔ وہ پہاڑی زبان کے نامور لکھاری ہیں اور نصف درجن سے زائد پہاڑی افسانوی مجموعے اور ناول تحریر کر چکے ہیں۔

ایک منتخب برطانوی عوامی نمائندے کے ساتھ اس سلوک پر برطانوی کشمیریوں سمیت ان کے حلقۂ احباب میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

ان کا نام FIA کی کنٹرول لسٹ میں کیوں ڈالا گیا، اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ واضح نہیں کیا گیا۔ تاہم شنید ہے کہ آزاد کشمیر میں بنیادی حقوق کے مطالبات کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے کی وجہ سے ان کا نام فہرست میں شامل کیا گیا۔

ایک منتخب برطانوی عوامی نمائندے کے ساتھ اس سلوک پر برطانوی کشمیریوں سمیت ان کے حلقۂ احباب میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ مانچسٹر ایوننگ نیوز اس معاملے پر اسٹوری شائع کر چکا ہے، اور توقع ہے کہ گزشتہ شام آف لوڈ کیے جانے کے بعد آج یہ معاملہ برطانیہ کے مین اسٹریم میڈیا کی توجہ بھی حاصل کرے گا۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں