عائشہ! ہم شرمندہ ہیں، بہت شرمندہ ہیں!
یہ ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک ایسا زخم ہے جس کی ٹیس مدتوں محسوس ہوتی رہے گی۔ تمہارے گھر والوں کے آنگن میں جو قیامت اتری ہے، اس کا مداوا کوئی تعزیت، کوئی بیان اور کوئی وعدہ نہیں کر سکتا۔
عائشہ!
تمہارے لیے آنکھیں اشک بار ہیں، دل سوگوار ہے اور ضمیر سوال کناں ہے۔ ہم شرمندہ ہیں کہ تمہیں اس سرزمین پر زندگی کا تحفظ نہ دے سکے۔

تبصرے (0)