مواد پر جائیں

ٹیکنالوجی · رائے

ٹیکنالوجی:  ہل سے موبائل تک

 اختیار کس کے پاس ہے؟

خلاصہ
Summary in English

Shams Rehman reflects on the unsettling crisis in Rawalakot and the deep distress felt across the Kashmiri diaspora. Tracing human progress from the plow to smartphones, he examines who truly wields power today.

ٹیکنالوجی:  ہل سے موبائل تک

صبح کی سوچ

ٹیکنالوجی:  ہل سے موبائل تک

 اختیار کس کے پاس ہے؟

تحریر : شمس رحمان

ویسے تو ان دنوں صبح شام ایک ہی  سوال دماغ میں کبھی پیش منظر اور کبھی پس منظر میں رہتا ہے کہ راولاکوٹ میں لاکھوں لوگ  کیسے عزت و احترام کے ساتھ  اور سلامت اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور ان کی زندگیاں کیسے دوبارہ رواں ہوں گی؟  اور سارے جواب دھندلے ، مبہم اور کچھ  خوفناک ہونے کہ وجہ سے  توجہ ادھر اُدھر ہٹانی پڑتی ہے۔ کوئی فلم، ڈرامہ، دوست کے ساتھ فون پر لطیفے یا جو بھی توجہ کو اس دماغ میں اس  عجیب اور حیرت انگیز  تحریک اور اس کی  گزشتہ پانچ ماہ سے پیدا ہوئی صورت حال  بارے 'گھس بیٹھے' خیالات  سے ہٹا سکے۔ مطلب ہم ہزاروں میل دور بیٹھے 'آزاد کشمیریوں' کی زندگیاں پل پل راولاکوٹ کی صورت حال سے جڑی رہتی ہیں ۔

لیکن یہاں  دور دیس میں، جو اب اتنا دور نہیں ۔۔۔  اپنی  زندگیوں  کیا کہانی اور روانی ظاہر ہے   جاری رہتی ہے۔ اور  زندگیوں کی یہ کہانیاں اور روانیاں اب  گردوپیش سے زیادہ ہاتھ میں پکڑے فون  یا  'ٹیب لٹ'  یا لیپ ٹاپ کے ذریعے  دنیا سے جڑی ہوتی ہیں ۔ فیس بک، انسٹا، ایکس، سنیپ چیٹ ، وٹس اپ وغیرہ وغیرہ کے  ذریعے۔ میں شروع سے ہی حساب میں کمزور تھا۔ یہ کمزوری پھر  ہائی سکول و کال اور یونیورسٹی تک ریاضی، الجبرے، فزکس، کیمسٹری  اور  'شماریات'   کے مضامین  تک جاری رہی۔ البتہ بچپن سے ہی  اردو، تاریخ اور اسلامیات  بعد ازاں سوکس  ( شہریت) اور 1984 کے بعد سماجی سائنسی علوم اور خاص طور سے جدید علوم کے ذریعے کھوجی گئی تاریخ نے آخر کار بہت سے دلچسپ دنیاؤں کے ہزار رنگوں  سے متعارف کروایا۔ اس لیے اب ہر روز کوئی نہ کوئی پوسٹ دیکھ کر کچھ لکھنے کی تحریک  پیدا ہو  جاتی ہے۔  یعنی کوئی مضمون ' آ جاتا' ہے۔ آج  صبح ایک پوسٹ دیکھی کہ   ٹیکنالوجی سے  کئی ایک خطرات    بھی وابستہ ہیں اور ان کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔ اس کا اندازہ  ٹیکنالوجی میں خرابی کی وجہ سے سروسوں کے معطل ہوجانے پر  ہوتا ہے  کہ ہم ٹیکنالوجی پر کس قدر انحصار کرنے لگے ہیں۔ وغیرہ

میرے دماغ میں چوں کہ کافی عرصے سے گردوپیش کے مشاہدے، دوستوں کی گفتگو، تھوڑے بہت مطالعے اور سوشل میڈیا کے نت نئے کرشموں کے باعث اس موضوع پر  اپنے قارئین کے لیے کچھ لکھنے کا خیال  تو گردش کرتا رہتا تھا ۔ لیکن ٹوٹے ستاروں کی طرح۔ کبھی ادھر سے کوئی روشنی پیدا ہوتی  کبھی ادھر سے۔ لیکن یہ پوسٹ  چوں کہ ایک بہت پیارے عزیز کی ہے  جو خود اس نئی  مگر چھائی ہوئی کمیونی کیشن صنعت  سے وابستہ ہے  ، اور یہ پوسٹ صبح سویرے پڑھی تو تازہ دم دماغ میں ایک دم سے جیسے مضمون پیدا ہو گیا۔ ٹیکنالوجی کی پیدائش سے لے کر اب ہر شے کو  ' لپیٹ' میں لے لینے تک کا سفر روشن سا ہو گیا۔ پورا مضمون آ گیا  جس کو اب لکھے بغیر چارہ نہیں۔ تاہم یہ مضمون اپنے اس عزیز کی پوسٹ کا جواب یا اس کے لیے نہیں ہے کیوں کہ اس نے ٹیکنالوجی کو ختم کرنے کی بات نہیں کی بلکہ اس کے ممکنہ مضمرات کی طرف توجہ دلائی ہے اس تجویز کے ساتھ کہ ٹیکنالوجی پر انحصار کو حد میں رکھیں  اور ٹیکنالوجی سے پہلے جو طور اطوار تھے کچھ وہ بھی قائم رکھیں ۔یہ بہت اہم پہلو ہے  ٹیکنالوجی کے استعمال کا۔ میں اس کی پوسٹ سے تحریک پا کر ٹیکنالوجی کی پوری کہانی لکھنے بیٹھا ہوں۔ معلوم ہے کہ اس کو چند ہی پڑھ پائیں گے ، لیکن لکھنے والوں کو تو لکھنا ہی ہوتا ہے۔  تو یہ آج صبح کی سوچ:

ٹیکنالوجی  ہے کیا؟

ٹیکنالوجی کو اردو میں  فن  و ہنر کی مناسبت سے ' فنیات' بھی کہا جاتا  تاہم زیادہ تر اردو میں بھی  ' ٹیکنالوجی' ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ پہاڑی میں اس کو ' چج' کہہ سکتے ہیں ۔ کسی چیز کو سلیقے سے استعمال کرنے کا طریقہ۔ عام  فہم اردو میں  ٹیکنالوجی کا اردو میں مطلب  کام کرنے کے اوزار اور طریقے ہی لیا جا سکتا ہے ۔ یعنی  

انسان اپنے علم اور ہنر سے جو اوزار بناتا ہے اور جو طریقے نکالتا ہے تاکہ کوئی کام آسان ہو یا کوئی مسئلہ حل ہو، اسے ٹیکنالوجی کہتے ہیں۔

مثلاً کھیت سے گھر تک پانی بالٹی میں لانا پڑے تو بار بار چکر لگانا ہوگا۔ اگر پائپ لگا دیا جائے تو پانی سیدھا گھر تک پہنچ سکتا ہے۔ یہاں پائپ ایک اوزار ہے اور پائپ کے ذریعے پانی پہنچانا ایک طریقہ۔ دونوں مل کر یہ سمجھاتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کیا ہے۔

اسی طرح ہل، سلائی مشین اور موبائل فون تینوں ٹیکنالوجی کی مثالیں ہیں۔ ہل زمین جوتنے، سلائی مشین کپڑے سینے اور موبائل دور بیٹھے شخص سے بات کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ( یہ تعریف میں نے چاچی چیٹ سے نکلوائی ہے یہ ہدایت دے کر کہ ٹیکنالوجی کی ایسی تعریف پیش کرو جو ایک عام آدمی کی سمجھ میں آ جائے۔ میں خود اتنے سادہ الفاظ میں شاید یہ  سمجھا نہ  پاتا ۔ لیکن مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا چاہیے۔ وہ میں نے درست الفاظ میں بتایا تو مجھے جو چاہیے تھا مل گیا۔مطلب یہ کہ  استعمال کرنے والے کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کیا چاہیے) ۔

کمیونی کیشن یا مواصلات کے میدان میں ایک دوسرے تک خیالات پہنچا سکنا ایک اور انقلابی عمل تھا ، جس کو 'مواصلاتی ٹیکنالوجی' کا جنم بھی کہہ سکتے ہیں۔

 خیر اب اس  تعریف کی روشنی میں انسانی زندگی کے سفر کو دیکھیں تو زمین پر اتارے جانے یا ارتقاء کی انسانی منزل تک پہنچنے سے لے کر آج تک انسان نے زندگی کے ہر شعبے میں زندگی کو درپیش مشکلات آسان بنانے یا مسائل حل کرنے کے لیے ان گنت شکلوں اور سطحوں کی ٹیکنالوجی بنائی۔  اولین ترین    ٹیکنالوجی    شاید دو ٹانگوں پر کھڑے ہونے کا ہنر تھا جو جانے کتنی نسلوں کے ارتقائی عمل کا نتیجہ تھا۔ پھر ہاتھوں کا  اتنا آزادانہ استعمال  کہ ڈنڈا اور پتھر انسان کے ہتھیار بن گئے۔  ابتدائی ٹیکنالوجی کی یہ ایسی مثالیں تھیں جنہوں نے انسانی زندگی میں  اولین انقلاب برپا کر دیا اور انسان کو دیگر مخلوقات پر  برتری، فوقیت حاصل ہو گئی اور وہ اشرف المخلوقات بن گیا۔ اس کے بعد بتدریج انسان کے دماغ میں یاداشت کی صفت بھی ترقی پاتی گئی اور ' غلطیوں سے سیکھنے'  کی صلاحیت   سے انسان کیا سے کیا بنتا اور بناتا گیا۔

کمیونی کیشن یا مواصلات کے میدان میں  ایک دوسرے  تک خیالات پہنچا سکنا  ایک اور  انقلابی عمل تھا ، جس کو  'مواصلاتی ٹیکنالوجی'  کا جنم بھی کہہ سکتے ہیں۔ جانے کتنی نسلیں آگے جا کر اس سے  بولی پیدا ہوئی  ہوئی تو فاصلوں سے اور آنکھوں سے اوجھل ہو کر بھی ' آلوں' کے زریعے بات چیت ، پیغام رسانی کی جا سکتی تھی ۔  پھر انسان نے بتدریج  لکھنا سیکھا تو  ایک اور انقلاب برپا  ہو گیا۔ یعنی اب انسان صرف یاداشت میں  محفوظ نہیں کر سکتا تھا بل کہ دماغ سے باہر بھی محفوظ رکھ سکتا تھا۔  اس کو شاید 'مصنوعی ذہانت'  کی ابتدائی ترئین شکل  کہا جا سکتا ہے۔   لیکن تب تک  حکمران طبقات وجود میں آ چکے تھے اور لخت پڑھت ، حساب کتاب حتیٰ کہ مذہبی اور اخلاقی تعلیمات  بھی حکمرانوں کے ' اختیار' میں ہوتی تھیں اور  ان کو ہی رسائی حاصل ہوتی تھی جس کو وہ چاہتے تھی ( اور کہتے تھے اللہ چاہتا ہے اور بے شمار لوگ مان لیتے تھے)۔

پھر وہ انقلابی ایجاد ہوئی کہ  پہلی بار اہل  حکم کے سروں پر بجلی سی کوند گئی۔ چھاپہ خانہ ۔ ایک تحریر کی ہزاروں لاکھوں کڑوروں   نقلیں /اشباہات۔ علم جو دنیا کے مختلف خطوں کے  ' گوجوں' ( پاکٹس) میں  محدود تھا  چھاپہ چڑھ کر  اس کو پر لگ گئے اور یہ پر بھی پہلے گھوڑے اور اونٹ تھے پھر کشتیاں اور بادبانی  و دخانی جہازاور  پھر  لوہے کے اڑتے پرندے ۔۔۔کتاب نے معلومات ، تجزیات اور  علمی و سیاسی نظریات (علم )   کو   نوآبادیاتی اور سامراجی  تناظر میں ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچایا اور ایجادات نے  صرف  اپنے آبائی  معاشروں کو ہی نہیں بدلا،   بلکہ جہاں جہاں تک پہنچیں صدیوں سے  جاری زندگی کے چلن بدل ڈالے ۔

یہ جو ٹیکنالوجی  جس کو  اب  ٹیلی کمیونی کیشن  ( دور مواصلاتی ) اور انفارمیشن ( معلوماتی)   ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے   یہ معلومات اکٹھی کرنے، حساب کتاب لگانے، پیغام رسانی کے مختلف آلات و طریقوں وغیرہ  کے علم و ہنرمندیوں  کا ہی تسلسل ہے ۔ یعنی ڈنڈا استعمال کرنے سے لے کر آج ' ستاروں پر کند' اور  ' دماغ سے باہر دماغ'  ۔۔۔۔ اک طویل سفر ہے لیکن علم کے ذریعے ایک دسرے سے منسلک ۔ رواں دواں ۔

معاشرہ  اور ٹیکنالوجی

 وہ معاشرہ  جہاں کوئی نئی  ٹیکنالوجی یا ا س کی کوئی شاخ  وغیرہ   پیدا ہوتی  ہے  وہاں اس کا استعمال اور اثر اس لحاظ سے مختلف ہوتا ہے کہ اس کے افراد نے اس سے پہلے والی ٹیکنالوجی یا کام کرنے کے طریقوں کو استعمال کیا ہوا ہوتا ہے اور نئی ٹیکنالوجی ان کے لیے جوش و خروش کا باعث تو بنتی ہے لیکن پرائی یا اجنبی نہیں ہوتی۔  کیوں کہ یہاں اکثر   ہر نئی ٹیکنالوجی کے فاہدوں اور نقصانات کو قریب سے دیکھنے ، جانچنے اور حد میں رکھنے کے لیے شعبے اور طریقے بھی ساتھ ساتھ ارتقاء پذیر  ہوتے ہیں ۔ جب کہ وہ   معاشرے جہاں ٹیکنالوجی باہر سے جائے ، خاص طور سے ترقی یافتہ اور سابق نوآبادیاتی اور ؐوجود سامراجی حاکموں کے  سرمایہ دار ممالک سے  تو ان کے اثرات بیانک بھی ہو سکتے ہیں۔ تاہم اس کی تفصیلات کی یہاں گنجائش نہیں ہے۔

لیکن جب کوئی نئی ٹیکنالوجی آتی ہے  تو اس کے فائدوں اور نقصانات  پر ظاہر ہے کہ مختلف اطراف سے ردعمل اور تبصرے بھی آتے ہیں انسانی معاشرے کی رنگا رنگی کا اظہار ہوتا ہے۔  اور یہ میرے خیال میں ایک ترقی پسندانہ صفت ہے اور انسانی ارتقا کے سفر میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی رہی ہے۔ اور دے رہی ہے۔ تاہم یہ بھی اہم ہے  کہ جدید ٹیکنالوجی پر مکمل انحصار  نہیں کرنا چاہیے خاص طور سے اگر وہ آپ کی اپنی تخلیق کی ہوئی نہیں اور اصلی اختیار آپ کے پاس نہیں ہے۔

ٹیکنالوجی کے اس سفر پر ایک طاہرانہ نظر سے مجھے جو پہلو  مسحور کن  نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی نے ڈنڈے سے ہل پنبجالی ، بولی، زبان، تحریک، چھاپے اور آج کے اس موبائل فون تک معاشروں کی پوری زندگی کی شکل اور اور رفتار  بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ابھی ہماری آنکھوں کے سامنے دیکھیں موبائل فون نے کیسے  معاشروں کے ان طبقات اور افراد کو بھی دنوں مہینوں میں یوں اس ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔

صبح کی یہ سوچ جو اب دھندلی سی ہو رہی ہے اس کو  اس شعر  پر ختم کرتا ہوں جو 1980 کی دہائی میں میرے کالگڑھ سکول میں  پہلی  جماعت سے ہم جماعت  وحید اقبال نے  لکھا تھا ہم  ایف ایس سی میں تھے اور میرپور میں رہتے تھے ایک اور وحید  ، پونہ کے وحید شاہ صاحب کے ساتھ۔ دونوں وحید اب ڈاکٹر ہیں ۔ ڈاکٹر وحید اقبال جن کا یہ شعر ہے وہ  ایک مایہ ناز میڈیکل سپیشلسٹ ہیں۔ معلوم نہیں خود ان کو ان کا یہ شعر یاد ہو گا یا نہیں ۔

بڑھی اس قدر سہل  انگاری کہ

کیل کو لیٹر سے ہونے لگا حساب بھی

 

تبصرے (0)

تبصرہ کریں