مواد پر جائیں

آزاد کشمیر

وزارتِ عظمیٰ کا منصب، بین الاقوامی احترام اور سید افتخار گیلانی کے نام ایک اہم اعزاز — مگر کیا وہ اس کی اہمیت سمجھ پائیں گے؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کو ایک خط میں باضابطہ طور پر ان کے منصب سے مخاطب کیا ہے۔ یہ ایک نایاب بین الاقوامی اعزاز ہے، مگر کیا وہ اس تاریخی منصب کا حقیقی وقار اور عوامی ذمہ داری نبھا پائیں گے؟

خلاصہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کو ایک خط میں باضابطہ طور پر ان کے منصب سے مخاطب کیا ہے۔ یہ ایک نایاب بین الاقوامی اعزاز ہے، مگر کیا وہ اس تاریخی منصب کا حقیقی وقار اور عوامی ذمہ داری نبھا پائیں گے؟

Summary in English

Amnesty International has formally addressed the Prime Minister of Azad Kashmir, Syed Iftikhar Ali Gilani, by his official title in a letter. This is a rare international honor, but will he be able to uphold the true dignity and public responsibility of this historic office?

وزارتِ عظمیٰ کا منصب، بین الاقوامی احترام اور سید افتخار گیلانی کے نام ایک اہم اعزاز — مگر کیا وہ اس کی اہمیت سمجھ پائیں گے؟

پاکستان کے زیرِ انتظام ریاست جموں کشمیر کے وزیراعظم کا منصب محض ایک انتظامی عہدہ نہیں بلکہ اس خطے کی سیاسی شناخت اور عوامی نمائندگی سے بھی جڑا ہوا ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس منصب پر فائز ہونے والوں نے اکثر اپنے منصب کو اہمیت دینے کے بجائے اپنی ذات اور اقتدار کو اہمیت دی۔ نتیجتاً اس منصب کی توہین ہوتی رہی ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

بہت کم ایسے مواقع سامنے آئے ہیں جب اس منصب پر فائز کسی شخصیت کو کسی معتبر بین الاقوامی ادارے نے اسی منصب کے وقار اور احترام کے ساتھ مخاطب کیا ہو۔ دستیاب دستاویزی ریکارڈ میں اس حوالے سے چند اہم مثالیں موجود ہیں۔

1999 میں برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ریکارڈ میں سلطان محمود چوہدری نے اپنی جمع کرائی گئی یادداشت میں خود کو وزیراعظم آزاد جموں کشمیر تحریر کیا۔ تاہم یہ ان کی اپنی دستاویز تھی، برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں اس منصب کے ساتھ مخاطب نہیں کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 2001 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی دستاویز ASA 33/014/2001 میں وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کے عہدے کو باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے ’’Dear Prime Minister‘‘ کے الفاظ استعمال کیے۔

3 جولائی 2024 کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے احمد فرہاد کے معاملے پر اپنی دستاویز Second UA 46/24 کے ذریعے اس وقت کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو ان کے نام اور منصب کے ساتھ مخاطب کیا۔ خط کا آغاز ’’Dear Prime Minister Chaudhry Anwar-ul-Haq‘‘ سے کیا گیا۔

کیا وہ اس منصب کو محض اقتدار کی کرسی سمجھنے کے بجائے اس کے ساتھ وابستہ عوامی حقوق، سیاسی شناخت اور بنیادی انسانی آزادیوں کی ذمہ داری بھی محسوس کریں گے؟

اب 13 نومبر 2026 کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک مرتبہ پھر اسی منصب کو بین الاقوامی سطح پر مخاطب کرتے ہوئے سید افتخار علی گیلانی کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں انہیں ( پاکستان کے زیرِ انتظام ریاست) آزاد جموں کشمیر کا وزیراعظم لکھا گیا ہے۔ یہ خط خطے میں انسانی حقوق کے تحفظ، شہری آزادیوں اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔

یوں سید افتخار علی گیلانی کو بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے معتبر بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے وزیراعظم کے منصب کے ساتھ مخاطب کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ دستیاب دستاویزی ریکارڈ کے مطابق 2001 اور 2024 کے بعد یہ اسی نوعیت کی تیسری واضح مثال ہے۔

لیکن یہاں ایک سوال ضرور اٹھتا ہے کہ کیا سید افتخار علی گیلانی اس اعزاز کی تاریخی، سیاسی اور بین الاقوامی اہمیت کو سمجھ پائیں گے؟ کیا وہ اس منصب کو محض اقتدار کی کرسی سمجھنے کے بجائے اس کے ساتھ وابستہ عوامی حقوق، سیاسی شناخت اور بنیادی انسانی آزادیوں کی ذمہ داری بھی محسوس کریں گے؟

کیونکہ کسی بین الاقوامی ادارے کی جانب سے وزیراعظم کے منصب کا احترام اپنی جگہ اہم ہے، لیکن اس منصب کا حقیقی احترام اس وقت قائم ہوتا ہے جب اس پر فائز شخصیت خود بھی اس کے وقار، ذمہ داری اور عوامی مینڈیٹ( جو موصوف کو حاصل ہی نہیں) کا احترام کرے۔

تبصرے (0)

تبصرہ کریں