مواد پر جائیں

جموں کشمیر · آزاد کشمیر

میرپور میں فورسز کی آمد

راولاکوٹ کے حالات پر تشویش — امن کو موقع دیا جائے دیا

خلاصہ
Summary in English

A sudden buildup of security forces and university closures in Mirpur have sparked widespread concern. With tensions mounting, leaders are urging peaceful dialogue instead of force to prevent a crisis.

میرپور میں فورسز کی آمد
تصویر: مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصویر

اطلاعات ہیں کہ اس وقت میرپور میں پاکستان سے بڑی تعداد میں فورسز جمع ہو رہی ہیں۔ دو دن قبل اسلام گڑھ میں دو بسیں آئیں۔ گرلز کالج چکسواری میں فورسز کو ٹھہرایا گیا۔ یہاں مقامی لوگوں نے اعتراض کیا تو فورسز کو کہیں اور منتقل کر دیا گیا۔

کل ایک خبر چلی کہ مسٹ یونیورسٹی میرپور کو بند کر دیا گیا ہے اور ہاسٹلز خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

ابھی کچھ دیر پہلے پتہ چلا کہ تقریباً دس بجے کے قریب چترپڑی سے آٹھ سے نو کوسٹرز (چھوٹی بسیں) میرپور کی طرف آئی ہیں۔ مقامی پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے، لیکن ذرائع کے مطابق مقامی پولیس کو بھی علم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

میرپور میں اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہے۔ ایکشن کمیٹی سے جڑے لوگ گرفتار ہیں یا راولاکوٹ دھرنے میں بیٹھے ہیں، تو اب میرپور میں اتنی بڑی تعداد میں فورسز کیوں جمع ہو رہی ہیں؟ اس ہلچل سے خطرے کی بُو آتی ہے اور پہلا خیال راولاکوٹ کی طرف جاتا ہے۔

عرض یہ ہے کہ طاقت کا استعمال حل نہیں ہے، امن کو موقع دیا جائے۔

عرض یہ ہے کہ طاقت کا استعمال حل نہیں ہے، امن کو موقع دیا جائے۔ ریاست کو ماں کا درجہ سامنے رکھ کر پہل کرنی چاہیے۔ طاقتور ہر مسئلے کو کیل اور حل کو ہتھوڑا نہ سمجھے۔ کیل کے بچے نہیں ہوتے، والدین ہوتے ہیں، نہ ہی رشتہ دار اور نہ ہی قومی شناخت۔

ضروری ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم وہ لوگ جو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، خواہ وہ ممبر آف پارلیمنٹ ہوں، ممبر ہاؤس آف لارڈز ہوں، کاروباری یا سماجی لوگ ہوں، کسی بھی سانحے کے رونما ہونے کو روکیں۔ اپنے لوگوں کا مزید ناحق خون بہنے سے پہلے اپنا کردار ادا کریں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ بات چیت سے حل تلاش کریں۔

سابق ممبر ہاؤس آف لارڈز نذیر احمد پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو پیشکش کر چکے ہیں کہ ہمیں راولاکوٹ دھرنے میں جانے اور مذاکرات کا اختیار دیجیے، ہم حل نکال لیں گے۔ ایسے لوگوں کو موقع دیں، ورنہ جنگل میں لگی آگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

21-11-26

تبصرے (0)

تبصرہ کریں